ایشین گیمزکبڈی : پاکستان نے تھائی لینڈ کو گروپ میچ میں ہرادیا

ایشین گیمزکبڈی : پاکستان نے تھائی لینڈ کو گروپ میچ میں ہرادیا
ایشین گیمزکبڈی : پاکستان نے تھائی لینڈ کو گروپ میچ میں ہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انچیون(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایشین گیمز کے کبڈی مقابلوں میں پاکستان نے تھائی لینڈ کے خلاف گروپ میچ جیت لیا ہے۔
جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشین گیمز کے کبڈی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گروپ میچ تھائی لینڈ کے خلاف تھا جس میں قومی ٹیم نے اپنے حریف کو 30 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے چت کیا، پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز باکسنگ میں قومی باکسر محمد وسیم نے پری کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

مزید :

کھیل -