دو خاندانوں نے آپس میں ملک مکا کرکے بادشاہت قائم کی ہوئی ہے:عمران خان

دو خاندانوں نے آپس میں ملک مکا کرکے بادشاہت قائم کی ہوئی ہے:عمران خان
دو خاندانوں نے آپس میں ملک مکا کرکے بادشاہت قائم کی ہوئی ہے:عمران خان

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری ، نوازشریف کو بچارہے ہیں ،ملک میں دو خاندانوں نے آپس میں ملک مکا کرکے بادشاہت قائم کی ہوئی ہے۔ بنی گالہ میں اپنی رہا ئش گاہ سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ہوتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی کمیشن کا فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران ملک میں ٹیکس چوری کرتے ہیں اور برطانیہ میں اداکرتے ہیں،بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ میں دیگر شہروں میں بھی جاﺅں گا اور دھرنا بھی جاری رہے گا ،عوام کو حقوق سے آگاہی ضروری ہے ،عید آزادی چوک میں ہی مناﺅں گا،پاکستانی قوم اپنے حقوق کے لیے جاگ گئی ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں