آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکہ پانچ افراد جاں بحق

آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکہ پانچ افراد جاں بحق
آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکہ پانچ افراد جاں بحق

  

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے دوسرائے آئی ڈی پیز کیمپ میں زوردار دھماکہ سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا تاہم پولیس نے اس کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے، ہلاک شدگان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

مزید :

ہنگو -اہم خبریں -