پاک افواج کا آپریشن ’ضرب عضب‘ کامیاب ہو چکا ہے: وزیر دفاع

پاک افواج کا آپریشن ’ضرب عضب‘ کامیاب ہو چکا ہے: وزیر دفاع
 پاک افواج کا آپریشن ’ضرب عضب‘ کامیاب ہو چکا ہے: وزیر دفاع

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور پاک فوج نے دہشت گردوں کا کنٹروک اور کمانڈ کا نظام تباہ کر دیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دہشت گرد علاقے چھوڑ کر بھا گ رہے ہیں اور بزدلانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب نے اپنے اہداف حاصل کر لئے ہیں،دہشت گرد جانتے ہیں وہ جنگ ہار چکے ہیں اور مایوسی میں حملے کر رہے ہیں مگر ان کو کامیابی نہیں ملے گی، ہم ہنگو میں دہشتگرد حملے میں بے گناہوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں اور ان کو ضمانت دیتے ہیں کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں