پرویز رشید کی لاہور ایئر پورٹ آمد پر لوگوں کے ’گو نوازگو‘ کے نعرے

پرویز رشید کی لاہور ایئر پورٹ آمد پر لوگوں کے ’گو نوازگو‘ کے نعرے
پرویز رشید کی لاہور ایئر پورٹ آمد پر لوگوں کے ’گو نوازگو‘ کے نعرے

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی ’گو نواز گو‘ نعرے کا شکار ہو گئے ہیں، لوگوں نے ان کے سامنے ’گو نواز گو‘ کے نعرے بلند کئے مگر وفاقی وزیر نے انتہائی تحمل اور اطمینان سے ان نعروں کو برداشت کیا اور نہ تو کوئی جواب دیا اور نہ ہی اس جگہ سے ہلنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جلسہ کرنا ہر ایک حق ہے،ہم کسی کو اس جمہوری حق سے نہیں روکیں گے، انہوں نے آزادی مارچ کیا مگر ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی,عمران خان نے اشتعال انگیز تقریریں کیں، پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور پی ٹی وی کی نشریات بند کروائیں مگر ہم نے ان کو کسی بھی موقع پر نہیں روکا، ہم سمجھتے ہیں کہ مسائل موجود ہیں اور بات چیت ہی ان مسائل کا حل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ہمارے خلاف نعرے لگا سکتا ہے تو کل کو ان کے خلاف بھی نعرے لگ سکتے ہیں مگر ہم جمہوری لوگ ہیں اور اپنے کارکنوں کو گالیاں دینا نہیں سکھاتے بلکہ ان کو جمہوری اقدار کا درس دیتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں