کپتان سے شادی کی خواہش ، زوہا اور فاطمہ کے بعد ’ڈاکٹرزاہا‘بھی میدان میں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں آزادی مارچ کے دھرنے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مذاق میں شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا کر دیا کہ کپتان کی متوالیوں کی جانب سے عمران خان سے شادی کرنے اور اظہار محبت کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ اسلام آباد کی ’زوہا‘، کراچی کی ’فاطمہ‘ کے بعد آج لاہور کی ’ڈاکٹرزاہا‘نے بھی کپتان سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شخصیت اتنی خوبصورت ہے کہ کوئی بھی ان سے شادی کی خواہش کر سکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ کپتان میرے بارے میں جاننے پر مجھ سے بھی شادی کر لیں، اگر ایسا ہو جائے تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہو گا۔