لاہور جلسہ،نواز شریف اس سے آدھا جلسہ بھی کر کے دکھا دیں: عمران خان کا چیلنج

لاہور جلسہ،نواز شریف اس سے آدھا جلسہ بھی کر کے دکھا دیں: عمران خان کا چیلنج
لاہور جلسہ،نواز شریف اس سے آدھا جلسہ بھی کر کے دکھا دیں: عمران خان کا چیلنج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ہزاروں کارکن کپتان کی آمد کے منتظر تھے اور مسلسل ’گو نواز گو‘ کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔ کپتان نے اسٹیج پر پہنچتے ہی کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر ان کے جنون کا جواب بھی دیا۔انہوں نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا کہ اللہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے، لاہور نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور اس عوامی ریفرنڈم میں عوام نے حکومت کے خلاف ووٹ دے دیا ہے، میں نواز شریف کو چیلنج دیتا ہوں یہ اس سے آدھا جلسہ بھی کر کے دکھا دیں۔ اس سے قبل اسٹیج پر پہنچے کے لئے بھی انہیں خاصی تگ و دو کرنا پڑی کیونکہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کو دیکھنے کے لئے اسٹیج کے قریب پہنچ گئی تھی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے تمام مرکزی رہنماءبھی ان کے ہمراءتھے۔

مزید :

قومی -Headlines -