عمران خان کے مطالبات جائز لیکن طریقہ غلط ہے:قمر الزمان کائرہ

عمران خان کے مطالبات جائز لیکن طریقہ غلط ہے:قمر الزمان کائرہ
عمران خان کے مطالبات جائز لیکن طریقہ غلط ہے:قمر الزمان کائرہ

  


گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءقمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مطالبات جائز ہیں لیکن وزیر اعظم کا استعفٰی مانگنا غیر آئینی ہے ،عمران خان 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتا رہا لیکن حکومت نے اس کی بات نہیں سنی اور آج صورتحال سب کے سامنے ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہمیں طعنہ دیا جاتا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں جبکہ اصل بات یہ کہ ہم حکومت کے نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں ہم کسی کوجمہوریت پر شب خون مارنے نہیں دیں گے، عمران خان اپنی ہر تقریر میں برطانیہ کی مثال دیتے ہیں لیکن شاید وہ نہیں جانتے کہ برطانیہ نے 200 سال پوری دنیا لوٹا اور پھر انکی معیشت مضبوط ہوئی۔

مزید : قومی /اہم خبریں