تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ، لوگوں کی تعداد پر متضاد اطلاعات

تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ، لوگوں کی تعداد پر متضاد اطلاعات
تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ، لوگوں کی تعداد پر متضاد اطلاعات

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے میں شامل لوگوں کی تعداد سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ اس ضمن میں تحریک انصاف میں موجود ذرائع کے مطابق اڑھائی لاکھ سے زائد لوگ اس جلسے میں موجود تھےاور ہزاروں لوگ اردگرد کی سڑکوں پر موجود تھے۔ اسی بارے میں آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان میں  ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ لوگ موجود تھےاور بظاہر یہ جلسہ 30اکتوبر 2011کے جلسے سے بڑا معلوم نہیں تو  اس سے چھوٹا بھی نہیں تھا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں پچاس ہزار کے قریب لوگ موجود تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں