تحریک انصاف کے جلسے میں بد نظمی پر کپتان برہم، ایک کارکن زخمی

تحریک انصاف کے جلسے میں بد نظمی پر کپتان برہم، ایک کارکن زخمی
تحریک انصاف کے جلسے میں بد نظمی پر کپتان برہم، ایک کارکن زخمی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مینار پاکستان پرپاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب عمران خان سٹیج پر پہنچے تو کئی کارکنان نےان کے قریب جانے کی کوشش کی ،جس کے نتیجے میں دھکم پیل سے علیم خان اور دیگر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور عمران خان کو بھی شدید دھکا لگا جس پر انہوں برہمی کا ظہار کرتے ہوئے سب کو پیچھے ہٹنے کو کہا۔ اس سے قبل زیادہ رش کے باعث اسٹیج کے اوپر جانے کے لیے لگائی گئی سیڑھی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کارکن زخمی ہو گئیں جبکہ گرمی اور حبس کے باعث 2 خواتین بے ہوش ہو گئیں،جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -