لگتا ہے نواز شریف کو سنت ابراہیمی پسند نہیں بلکہ ’جھٹکا‘ چاہئے: شیخ رشید
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اس حکومت کا جا ناطے ہو چکا ہے، میں نے بڑی عید سے پہلے قربانی کی بات کی تھی مگر لگتا ہے نواز شریف کو سنت ابراہیمی پسند نہیں ، ان کو رخصت کرنے کے لئے’جھٹکا‘ کی ضرورت ہو گی۔ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو کل لاہور میں حمزہ شہباز کا حال ہوا تھا تمھار ا بھی وہی ہو گا، ’گو نواز گو‘ تمہارا مقدر بن چکاہے،کل آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نا تجربہ کار ہیں ،ہاں عمران خان ناتجربہ کار ہیں کیونکہ ان کو کمیشن لینا نہیں آتی اور یہ چوری بھی نہیں کر سکتا۔ نواز شریف کوکہنا چاہتاہوں کہ ٹی پر دیکھ لیں پورا لاہور نکل آیا ہے اب خود ہی استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہو گا۔