بھارتی ریاست گجرات میں ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات شروع

بھارتی ریاست گجرات میں ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات شروع
بھارتی ریاست گجرات میں ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست گجرات میں ایک مرتبہ پھر ہندو مسلم فسادات کا آغاز ہو گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں فیس بک پر ایک پوسٹ کی گئی جس کے باعث مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور وہاں فسادات کا آغاز ہو گیا۔ان فسادات کے باعث بروڈہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔
یاد رہے موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی گجرات میں مسلم کش فسادات کا الزام ہے جس کے باعث امریکہ نے انہیں ویزہ دینے سے انکار بھی کیا تھا۔