ماضی کی کارگردگی پر معافی مانگتاہوں :بلاول بھٹو زرداری

ماضی کی کارگردگی پر معافی مانگتاہوں :بلاول بھٹو زرداری
ماضی کی کارگردگی پر معافی مانگتاہوں :بلاول بھٹو زرداری

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں ماضی کے کار گردگی پر اپنے پارٹی کارکنا ن سے معافی مانگتا ہوں ،ہم آپ کا اعتماد دوبار ہ حاصل کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہناتھا کہ میں ان سے معافی ما نگتا ہوں جن کا دل ہمارے ساتھ دھڑکتا ہے ۔بلاول نے عوام کو پیپلز پارٹی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو بہتربنانے کے لیے پارٹی میں شامل ہوں،آمریت اور طالبان کا ساتھ دینے والی جماعتیں پہلے ہی بہت ہیں ،آمریت اور غیر جمہوری قوتوں کی حمایت نہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ تما م جماعتیں صاف شفاف انتحابات اور نواز شریف کا احتساب چاہتی ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں