تحریک انصاف کا جلسہ واقعی بڑا تھا: خواجہ آصف

تحریک انصاف کا جلسہ واقعی بڑا تھا: خواجہ آصف
تحریک انصاف کا جلسہ واقعی بڑا تھا: خواجہ آصف

  

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءاور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور یہ واقعی ایک بڑا جلسہ تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کی تعریف تو کرنی پڑے گی۔ نجی نیوز چینل سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور مسلم لیگ کاگڑھ ہے، ہم نے یہاں سےعام انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی تھی تاہم تحریک انصاف نے بھی اسی شہر سے کافی ووٹ لئے تھے اور ہم آج بھی اس شہر کو مسلم لیگ ن کا ہی گڑھ سمجھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کو دوبارہ سے مذاکرات کرنے کی بھی دعوت دی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -