بھارتی فلموں کے معروف اداکار قادر خان حج پر روانہ ہو گئے

بھارتی فلموں کے معروف اداکار قادر خان حج پر روانہ ہو گئے
بھارتی فلموں کے معروف اداکار قادر خان حج پر روانہ ہو گئے

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلموں کے معروف اداکار قادر خان حج کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ قادر خان بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک 78سالہ ادا کار ہیں جو اپنے سنجیدہ اور مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے ناظرین میں خاصے مقبول ہیں۔انہوں نے امیتابھ بچن اور دیگر مشہور فنکاروں کے ساتھ کام کیا اور درجنوں فلموں کے لئے ڈائیلاگ بھی لکھے۔80 اور90 کی دہائیوں میں انہوں نے انتہائی کامیاب فلمیں کیں، انہیں متعدد فلم فئیر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ایک مسلمان فنکار ہونے کے ناطے انہیں بھارتی میڈیا نے گذشتہ کافی عرصے سے نظر انداز کر رکھا ہے اور ان کی حج پر جانے کی خبر کو یکسر غائب کردیا گیا۔

مزید :

تفریح -