امریکی مسافر کی دوران پرواز گری ہوئی حرکت

امریکی مسافر کی دوران پرواز گری ہوئی حرکت
امریکی مسافر کی دوران پرواز گری ہوئی حرکت

  

نیویارک ( نیوز ڈیسک ) ایک امریکی فضائی مسافر نے ہوائی جہاز کے عملے اور مسافروں کو اس وقت شدید مشکل میں ڈال دیا جب وہ تمام لوگوں کے سامنے "خود لذتی" میں مشغول ہو گیا۔جب جہاز کے عملے نے اسے زبردستی روکنے کی کوشش کی تو اس نے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ائیر لانئز کا طیارہ بوسٹن سے لاس اینجلس جانے کے لیے اڑا ہی تھا کہ پال برنن نامی مسافر نے اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے قابل اعتراض حالت میں گری ہوئی حرکت شروع کر دی ۔ عملہ نے جب اسے روکا تو وہ غصہ میں آ گیا اور ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔اس ہنگامے کی اطلاع جب پائلٹ کو دی گئی تو اس نے جہاز فوراً اوماہا ریاست کے ائیر پورٹ پر اتار دیا۔پولیس کو بلا کر مسافر کو اس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شاید مسافر کو ذہنی تناﺅتھا جس کے باعث اس نے اس طرح کی حرکت کی۔

مزید :

بین الاقوامی -