عمران خان نے عوام کو نظر انداز کیا ،عوام حساب لیں گے :پرویز رشید

عمران خان نے عوام کو نظر انداز کیا ،عوام حساب لیں گے :پرویز رشید
عمران خان نے عوام کو نظر انداز کیا ،عوام حساب لیں گے :پرویز رشید

  

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن 2018میں ہی ہوں گے ،عمران کواحساس نہیں اگلا الیکشن کارگردگی کی بنیاد پر ہو گا ۔انہو ںنے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے سیلاب زدگان اور آئی ڈی پیز کو نظرانداز کیا ہے ،عوام عمران خان سے 2018کے انتخابات میں حساب لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر بارتھر ڈ ایمپائر کا ذکر کرتے ہیں اصل میں تھرڈ ایمپائر کا کوئی وجود نہیں ہے عمران لوگو ںکو ورغلا رہے ہیں ، میٹروبس کے مخالفت کرنے والے آج خیبرپختون خواہ میں میٹروبس سروس کا آغاز کر رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -