معمولی بات پر عربی کا بیوی پر تشدد

معمولی بات پر عربی کا بیوی پر تشدد
معمولی بات پر عربی کا بیوی پر تشدد

  

شارجہ (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے شہری نے اس وقت تمام شاپنگ سینٹر کو سکتے میں ڈال دیا جب اس نے تمام لوگو ںکے سامنے اپنی بیوی معمولی غلطی پر مارنا شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق 28سالہ عربی اپنی 24سالہ بیوی کے ساتھ شاپنگ کر رہا تھا ۔اس دوران و ہ کافی پینے کا لئے رکے اور وہ عربی شخص موبائل پر فیس بک چیک کرنے لگا ۔جس کے دوران اس معلوم ہوا کہ اس کی بیوی نے فیس بک پر اپنا اسٹیٹس 'سنگل دیا تھا ۔اس بات کاعلم ہوتے ہی اس نے ااپنی بیوی کو سب کے سامنے زدو کوب کرنا شروع کر دیا ۔اس کی بیوی نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی کہ اس نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ مذاق کیا تھا لیکن وہ عربی غصہ میں اسے زدو کوب کر تا رہا اور بلاآخر پولیس کو بلا نا پڑا۔

مزید :

بین الاقوامی -