وہ کھانے جو آپ کے معدے کے لئے انتہائی مفید ہیں

وہ کھانے جو آپ کے معدے کے لئے انتہائی مفید ہیں
وہ کھانے جو آپ کے معدے کے لئے انتہائی مفید ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) اگر آپ کو پیٹ پھولنا، ڈکار آنا اور پیٹ درد جیسی شکایات کا سامنا رہتا ہے تو حسب ذیل غذاو¿ں میں سے کسی ایک کو اپنی خوراک کا حصہ بنا کر فائدہ حاصل کریں۔ یہ تمام غذائیں غذائی اجزا سے بھرپور بھی ہیں اور نظام ہضم کے لئے مفید بھی۔
چقندر:
اگر آپ کو قبض کی شکایت ہو تو چقندر اور اس کے سبز سرے قبض میں واقعی آرام دیتے ہیں ان میں بہت زیادہ فائبرز ہوتے ہیں جو فضلے کو مقعد کی طرف حرکت دینے میں معاون ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ چقندر میں آئرن، کیلشیم پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو نظام ہضم کی درستگی کی علامت ہیں۔
میٹھے اور سنہری آلو:
اگر ان آلوو¿ں کو ان کے چھلکے سمیت کھایا جائے تو یہ فائبرز کا بہترین ذریعہ ہیں جو دافع قبض ہے اس کے علاہ ان میں کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس وٹامنB6اور وٹامن سی پائے جاتے ہیں۔ پیپٹک السر، ڈوڈنل السر اور درد قولنج میں ان کا استعمال کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔
ناشپاتی:
ایک درمیانی ناشپاتی میں 15گرام فائبر ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کا شمار فائبر پھلوں میں ہوتا ہے۔
جئی:
جئی میں حل پذیر فائبرز ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ سلینئم، تھائیامین، فاسفورس اور میگنشیم وٹامن ای کی قلیل مقدار بھی پائی جاتی ہے۔
روغن ِ ماہی:
روغن ماہی سے ہمیں بے شمار وٹامنز اے حاصل ہوتے ہیں جو نظام ہضم کے لئے بہترین ہیں اس میں وٹامن ڈی بھی ہوتا ہے جسے ہم قوت مدافعت کے لئے بہترین گردانتے ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ روغن ماہی میں وٹامن ڈی خوراک کی نالیوں میں آٹو امیون کنڈیشن نہیں بننے دیتی۔

مزید :

تعلیم و صحت -