فاسٹ فوڈ ملازمین کا اپنا ہی کھانا کھانے سے انکار کمپنیاں حیران

فاسٹ فوڈ ملازمین کا اپنا ہی کھانا کھانے سے انکار کمپنیاں حیران
فاسٹ فوڈ ملازمین کا اپنا ہی کھانا کھانے سے انکار کمپنیاں حیران

  

لندن (نیوز ڈیسک) فاسٹ فوڈ کسی کی صحت کے لئے بھی ٹھیک نہیں ہوتے لیکن جب کسی فاسٹ فوڈ کے اپنے ملازمین ہی کسی مصنوعات کے ٹھیک نہ ہونے پر خبردار کریں تو اس کا مطلب ہے کہ خطرہ دوہرا ہے۔ مارچ کے مہینے میں ایک سوال ارسال کیا گیا جس میں میکڈونلڈز اور وینڈلی جیسے فاسٹ فوڈز کے ملازمین سے پوچھا گیا کہ اپنے مینو میں شامل کون سی آئٹم آپ خود کھانے کی جرا¿ت نہیں کرتے؟ تو اس سلسلے میں مختلف ملازمین نے اپنے اپنے فاسٹ فوڈ کی بنی ہوئی چند اشیاءکی طرف اشارہ کیا جو غیر صحت مند ہونے کی وجہ سے نہیں کھانی چاہئیں۔ ذیل میں ان میں سے کچھ کا تذکرہ دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔

٭.... میکڈونلڈ کی میک کیفے مشین سے نکلی ہوئی کوئی بھی چیز کھانے کے قابل نہیں ہے کیوں کہ اس کی صفائی پر توجہ نہیں دی جاتی اور ملازمین بھی تربیت یافتہ نہیں ہیں۔

٭....بال پارک لے ہاٹ ڈاگز باسی ہوتے ہیں لہٰذا ان کو خریدنے سے پرہیز بہتر ہے۔

٭....ٹیکو بیل کی سٹیک اور بینز۔

٭....وینڈی فاسٹ فوڈ کی چلی۔

٭....کوئی ایسی شے جو سٹاربکز کے مینو سے غائب ہو۔

٭....دوران فلم کھائے جانے والے پاپ کارن۔

٭....میکڈونلڈز کے چکن نگٹس۔

٭....کے ایف سے کے باربی کیو سینڈوچز وغیرہ وغیرہ۔

  •  

مزید :

تعلیم و صحت -