کیا آپ کو معلوم ہے مختلف ممالک کے فوجی یہ عجیب وغریب ٹوپی کیوں پہنتے ہیں؟دلچسپ وجہ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے مختلف ممالک کے فوجی یہ عجیب وغریب ٹوپی کیوں پہنتے ...
 کیا آپ کو معلوم ہے مختلف ممالک کے فوجی یہ عجیب وغریب ٹوپی کیوں پہنتے ہیں؟دلچسپ وجہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے دنیا کی کئی افواج کو یہ لمبی اور عجیب وغریب ٹوپی پہنے دیکھی ہوگی۔یہ ٹوپی ابھی بھی برطانیہ،سپین،فرانس اور کچھ یورپی ممالک میں پہنی جاتی ہے۔اس ٹوپی کو bearskinیعنی ریچھ کی کھال کہا جاتا ہے۔
اس ٹوپی کو پہننے کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ اسے پہن کر فوجیوں کا قد پریڈ گراﺅنڈ اور میدان جنگ میں لمبا نظر آتا ہے اور ان کی ہئیت کی دہشت دشمنوں پر بیٹھ جاتی ہے۔کپڑے کی ٹوپی ستارہویں لیکن اٹھارہویں صدی میں کئی یورپی ممالک کی افواج میں اس ٹوپی کا استعمال شروع ہوا جو کہ فر اور کپڑے سے بنائی جاتی تھی اور اسے پہن کا کر قد لمبا لگتا تھا۔انیسویں صدی میں اس ٹوپی کو اچھی ھالت میں رکھنے اور تمام فوج کو فراہم کرنے میں کئی طرح کی مالی مشکلات درپیش تھیں لہذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب انہیں صرف گارڈز اور چند چیدہ چیدہ یونٹس تک محدود کردیا جائے۔صرف برطانوی فوج کے دو یونٹس یعنی Foot Guardsاور Royal Scots Greysنے یہ ٹوپی پہن کر کریمین جنگ میں حصہ لیا۔دوسری جنگ عظیم کے شروع ہونے تک بھی یہ ٹوپی برطانوی،بیلجئیم،ڈنمارک،ولندیزی،روسی اور سویڈش فوجی استعمال کررہے تھے۔
برطانوی فوج میں یہ ٹوپی واٹر لو کی جنگ کے بعد فوجیوں کی ایک رجمنٹ کو کو یہ ٹوپی پہننے کی اجازت دی گئی۔واٹر لو کی جنگ میں برطانیہ نے اپنے سب سے بڑے دشمن نیپولین بونا پارٹ کو شکست دی تھی اور برطانیہ کے لئے یہ ایک تاریخی جیت تھی لہذاGrenadier Guardsکو یہ ٹوپی پہننے کی بھی اجازت دی گئی تاکہ دمش پر دھاک بیٹھ سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -