کویت میں ایسی عجیب و غریب وجہ پر لڑائی کا واقعہ پیش آیا کہ جان کر آپ شدید حیرت ہو گی

کویت میں ایسی عجیب و غریب وجہ پر لڑائی کا واقعہ پیش آیا کہ جان کر آپ شدید حیرت ...
 کویت میں ایسی عجیب و غریب وجہ پر لڑائی کا واقعہ پیش آیا کہ جان کر آپ شدید حیرت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت سٹی میں ایک ایسی عجیب و غریب بات پر لڑائی کا واقعہ پیش آیا جسے جان کر آ پ کیلئے ہنسی روکنا بھی مشکل ہو گا اور حیرت بھی ہوگی،کویت کے شہری نے اپنے ہمسائے میں رہنے والے مصری شہری کے گھر سے بدبو آنے پر اس کی ٹھکائی کر ڈالی ۔

تفصیلات کے مطابق ہمسائے ہونے کے باعث کویتی شہری نے مصری شہری کو کئی بار اس کے گھر سے آنے والی بد بو کے بارے میں کئی بار شکایت کی لیکن مصری شہری نے اس کی بات پر زیادہ توجہ نہ دی اور اپنا کام جاری رکھا لیکن ایک روز کویتی شہری نے آپے سے باہر ہوتے ہوئے اس سے بحث کی جو کہ آہستہ آہستہ لڑائی تک جاپہنچی اور کویتی شہری نے مصری کی شدید ٹھکائی کی جس کے باعث مصری کو ہسپتال داخل ہونا پڑ گیا اور بعد میں مصری نے کویتی شہری کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا یا ۔
لڑائی کا واقعہ جب سوشل میڈیا پر عام ہو گیا تو بہت سارے لوگوں نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک خاص قسم کی مچھلی ہے اور جب اسے تلا جاتا ہے توا س میں سے سڑی ہوئی بلی کی لاش جیسی بدبو آتی ہے‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -