پہلا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 13رنز سے شکست دیدی
ہرارے( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ٹی20 میچ میں 13 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر136 رنز بناسکی احمد شہزا د اور مختار احمد نے اننگز کا آغاز کیا احمد شہزاد 17 رنز بناکر جب کہ مختار احمد صرف4 رنز پر آؤٹ ہوگئے محمد رضوا ن نے پاکستان کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا اور 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شعیب ملک نے 35عماد وسیم نے 19 جبکہ کپتان شاہد آفریدی نے 2 رنز بنائے زمبابوے کی جانب سے چبہوا نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ پایینگارہ،ولیمز اور کریمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی زمبابوے کی ٹیم 137 رنز کے تعاقب میں 123 رنز بنا سکی ماساکاذی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ چبہابا بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے اروئن11 اور سکندر رضا 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے زمبابوے کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی چگبو را نے سب سے زیادہ رنز بنائے وہ31 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے بہت عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل تنویر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا پاکستانی ٹیم کو زمبابوے کی ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے دونوں ٹیمیں کل دوسرے ٹی ٹونٹی میں مدمقابل ہونگی۔