پاکستان نے عمدہ باؤلنگ سے زمبابوے کو شکست دی، سابق کرکٹرز

پاکستان نے عمدہ باؤلنگ سے زمبابوے کو شکست دی، سابق کرکٹرز

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دی لیکن کھلاڑیوں کو اپنی کارکر دگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم کی جیت پر کیا سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو زمبابوے کی ٹیم کو اس کی سر زمین پر آسان نہیں لینا چاہئیے زمبابوین کی ٹیم مضبوط حریف ہے سکندر بخت نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی جیت خوش آئند ہے اور اس جیت سے اس کو دیگر میچوں میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور حریف ٹیم پر اس نے برتری حاصل کرلی ہے ثقلین مشتاق نے کہا کہ ٹیم طویل عرصہ کے بعد کھیل رہی ہے اس لئے کارکردگی میں نکھار آنے میں وقت ملے گا لیکن مجموعی طور پر تمام کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمامنس کا مظاہرہ کیا اور امید ہے کہ کھلاڑی اسی طرح محنت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور نہ صرف دوسرا کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی میچ اپنے نام کریں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ون ڈے سیریز بھی جیتیں گے باسط علی نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے کھلاڑیوں کو محنت درکار ہے زمبابوے کی ٹیم نے بہت اچھی باؤلنگ کامظاہرہ کیا تھا اور اس کو آسان لینے کی ضرورت نہیں ہے امید ہے کہ تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اب دوسرے میچ میں بہت بہتری نظر آئے گی عامر سہیل نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز سے قبل یہ سیریز پاکستان کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے اور پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف جیت کر اعتماد بڑھا سکتی ہے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی بہت اچھی بات ہے امید ہے کہ کھلاڑی پہلے سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی