پین پیسفک اوپن کا ویمنز ٹائٹل اگنیگا نے جیت لیا

پین پیسفک اوپن کا ویمنز ٹائٹل اگنیگا نے جیت لیا

  



ٹوکیو( نیٹ نیوز) پولینڈ سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز ٹینس سٹار راڈاونسکا اگنیگانے پین پیسفک اوپن ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا انہوں نے ایونٹ کے فائنل میں حریف سوئس ٹینس سٹار بلینڈا بینیک کو 6-2 6-2 سے شکست دی اور آسانی سے کامیابی اپنے نام کرلی روجرز کپ کے بعد فاتح کھلاڑی نے پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جبکہ اس سے قبل2011 میں بھی انہوں نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور وہ دنیا کی پہلی پولش ٹینس سٹار بن گئیں ہیں جنہوں نے یہ ٹائٹل دوسری مرتبہ اپنے نام کرنے کا اعزازحاصل کیا ہے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے آغاز میں ہی تہیہ کرلیا تھا کہ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گی اور ایونٹ اپنے نام کروں گی مستقبل میں بھی اسی طرح محنت سے کھیل پیش کروں گی اور کامیابیاں اپنے نام کروں گی اس ٹائٹل کی میرے لئے بہت زیادہ اہمیت ہے اور اس سے قبل بھی میں یہ ٹائٹل جیت چکی ہوں ہمیشہ محنت سے کھیلی ہوں پرستاروں کی بھی بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے میچ کے دوران میری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...