پی ایچ ایف کوچنگ ایجوکیشن پروگرام آج شروع ہو گا

پی ایچ ایف کوچنگ ایجوکیشن پروگرام آج شروع ہو گا

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام کوچنگ ایجوکیشن پروگرام آج آرمی ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا جو 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نیشنل کوچز کلینک کے انعقاد کا مقصد کوچز کی جدید سائنسی بنیادوں پر ان کی تکنیکی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے۔ اولمپین خواجہ محمد جنید چیف کوآرڈینیٹر اور لیفٹینینٹ کرنل (ر) ندیم احمد بھٹی کورس کوآرڈینیٹر ہوں گے جبکہ ایف آئی ایچ ماسٹر کوچ اولمپین طاہر زمان کورس کنڈکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ پروگرام میں شرکت کیلئے میجر اسد ضیاء ملک، محمدعثمان، محمد ثقلین، محمد سرور، مدثر علی خان، مرزا وحید بیگ، بابر عبداللہ، محمدخالد، خاور جاوید، محمدعلی خان، کامران اشرف، ڈاکٹر عاطف بشیر، محمدرشید، ریحان بٹ، کاشف جواد، محمدعمران، جنیدخان جدون اور کامران صابر کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی