چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

  



اسلام آبا (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کل مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت مصر، امریکا، آسٹریا اور نیوزی لینڈ کے 48 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا پری کوالیفائنگ راؤنڈ کل منگل سے یکم اکتوبر تک کھیلا جائے گا، کوالیفائنگ راؤنڈ 2 اکتوبر، مین راؤنڈ 3 سے 5 اکتوبر جبکہ فائنل 6 اکتوبر کو چار بجے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کیلئے 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور یہ ٹورنامنٹ 6 اکتوبر تک جاری رہے گا ایونٹ کا مقصدملک میں اس کھیل کوبھی فروغ دینا ہے اور اس کے انعقاد سے مستقبل میں یقینی طور پر اس کھیل کو فائد ہ حاصل ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی