ایلبی مورکل 18 ماہ بعد جنوبی افریقن ٹی 20 سکواڈ میں شامل

ایلبی مورکل 18 ماہ بعد جنوبی افریقن ٹی 20 سکواڈ میں شامل

  



نئی دہلی( نیٹ نیوز) ڈیوڈ ویزے کے ان فٹ ہونے کے بعد ایلبی مورکل کو بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، ان کی 18 ماہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ویزے کا پریکٹس میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے ہاتھ فریکچر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹی 20 سیریز میں فاف ڈوپلیسی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈیوڈ ویزے کی جگہ آل راؤنڈر ایلبی مورکل کو طلب کر لیا گیا ہے، ان کی 18 ماہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

۔ ایلبی مورکل نے اپنا آخری ٹی 20 میچ اپریل 2014 میں بھارت ہی کے خلاف کھیلا تھا، وہ اب تک 49 ٹی 20 میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 2 اکتوبر کو دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...