جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، کپتان شاہد خان آفریدی

جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، کپتان شاہد خان آفریدی

  



ہرارے(نیٹ نیوز)قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ہر کھلاڑی نے اپنی جگہ عمدہ پرفارمنس دینے کی کوشش کی زمبابوے کی ٹیم آسان حریف نہیں ہے اور ہم پوری طاقت سے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں اترے اس جیت سے ہمیں حریف ٹیم پر برتری حاصل ہوگئی ہے اور اگلا ٹی ٹونٹی بھی ضرور جیتیں گے اس جیت سے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ٹیم مکمل فارم میں ہے زمبابوے کی ٹیم اپنے ملک میں کسی بھی ٹیم کے لئے مضبوط حریف ثابت ہوتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی