سیکیورٹی خدشات کے باعث آسٹریلیا کی بنگلہ دیش روانگی موخر
سڈنی( نیٹ نیوز) سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی دورہ بنگلہ دیش کے لئے روانگی موخر کر دی گئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ممکنہ سکیورٹی خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے آج بنگلہ دیش روانہ ہونا تھا تاہم اب نئے سیکیورٹی پلان کی تشکیل تک ٹیم کی روانگی موخر کر دی گئی ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 اکتوبر کو چٹاگانگ میں ہونا تھا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ دورہ ہو اور ہم اس کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں لیکن کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔
ور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔