جنوبی افریقہ اور انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے مابین وارم اپ میچ کل ہوگا

جنوبی افریقہ اور انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے مابین وارم اپ میچ کل ہوگا

  



نئی دہلی( نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم طویل دورہ بھارت کا آغاز کل انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف وارم اپ میچ سے کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ تین ٹی 20 ، پانچ ون ڈے اور چار ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پروٹیز دورے کا آغاز کل انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف وارم اپ میچ سے کرے گی، یہ میچ ماڈل سپورٹس کمپلیکس، دہلی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 اکتوبر کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 5 اکتوبر کو بارابتی سٹیڈیم، کٹاک جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 8 اکتوبر کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...