رگبی ورلڈ کپ میں اٹلی، جنوبی افریقہ اور ویلز نے میچ جیت لئے

رگبی ورلڈ کپ میں اٹلی، جنوبی افریقہ اور ویلز نے میچ جیت لئے

  



لندن( نیٹ نیوز) رگبی ورلڈ کپ 2015 میں اٹلی نے کینیڈا، جنوبی افریقہ نے ساموا اور ویلز نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آٹھویں رگبی ورلڈ کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ پول ڈی میں اٹلی نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 23-18 سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔ پول بی کے میچ میں دو بار کی ورلڈ کپ چیمپئن جنوبی افریقہ نے ساموا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 46-6 سے زیر کیا، فاتح ٹیم کی بھی یہ ایونٹ میں دو میچ کھیل کر پہلی کامیابی ہے، پہلے میچ میں اسے جاپان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پول اے کے میچ میں ویلز نے میزبان ٹیم کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 28-25 سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ایونٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی