فیفا کی پی ایف ایف کو دو سال میں دوبارہ الیکشن کرانے کی ہدایت

فیفا کی پی ایف ایف کو دو سال میں دوبارہ الیکشن کرانے کی ہدایت

  



اسلام آباد(این این آئی)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو آئین میں ترامیم کی ہدایت دیتے ہوئے دو سال کے اندر دوبارہ انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے ۔فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ممبرز ایسوسی ایشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کو قوانین میں ترمیم کے ساتھ ساتھ دو سال میں دوبارہ انتخابات کرانے کی ہدایت دی ہے۔فیفا نے پی ایف ایف معاملات میں غیر جمہوری مداخلت کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی حکم پر مقرر ہونیوالے ایڈمنسٹریٹر کو تسلیم نہیں کریں گے ۔فیفا کہ پریس ریلیز میں تیس جون کو ہونیوالے انتخابات کے بارے میں کوئی بات واضح نہیں کی گئی تاہم پی ایف ایف کے صدر فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ فیفا نے چھانگلہ گلی میں ہونیوالے انتخابات کو تسلیم کرلیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی