انور علی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ

انور علی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی فٹنس مسائل کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ان کی جگہ عامر یامین ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق انور علی قومی ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں ٹی 20 سکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے پاکستان دورہ زمبابوے کے دوران دو ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گاعامر امین نے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...