لیونل میسی کی انجری کی وجہ سے اگلے کئی میچوں میں شرکت مشکوک

لیونل میسی کی انجری کی وجہ سے اگلے کئی میچوں میں شرکت مشکوک

  



میڈرڈ ( نیٹ نیوز) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی انجری کی وجہ سے سات سے آٹھ ہفتوں کے لئے کھیل کے میدانوں سے دور رہیں گے۔ سپینش فٹ بال لیگ لا لیگا کے میچ میں لاس پالماس کے خلاف بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے بائیں گھٹنے پر چوٹ آئی تھی۔ اس میچ میں بارسلونا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔ 28 سالہ میسی کھیل کے تیسرے منٹ میں زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔

وہ آئندہ آٹھ میچوں میں شرکت سے محروم ہوسکتے ہیں تاہم امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ 22 نومبر کو ریال میڈرڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...