انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فرینک ٹائسن انتقال کر گئے

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فرینک ٹائسن انتقال کر گئے

  



لندن( نیٹ نیوز) انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فرینک ٹائسن 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ دائیں ہاتھ سے فاسٹ باؤلنگ کرتے تھے۔ ٹائسن نے 1954 سے 1959 تک 17 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ۔ ٹائسن کی یادگار پرفارمنس 1954-55 کی ایشز سیریز میں رہی پانچ ٹیسٹ میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے آٹھ سالہ فرسٹ کلاس کیریئر میں 244 میچز کھیل کر767 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...