رگبی ورلڈ کپ ، کل واحد میچ ٹونگا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا

رگبی ورلڈ کپ ، کل واحد میچ ٹونگا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا

  



لندن( نیٹ نیوز) رگبی ورلڈ کپ 2015 میں کل واحد میچ میں ٹونگا اور نمیبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آٹھویں رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، میگا ایونٹ میں کل گروپ سی کی ٹیمیں ٹونگا اور نمیبیا نبرد آزما ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔ ایونٹ میں یکم اکتوبر کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ پول اے کی ٹیموں ویلز اور فجی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں فرانس اور کینیڈا کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی