آئی ایم ایف پاکستان کیلئے قرضے کی اگلی قسط آج جاری کریگا

آئی ایم ایف پاکستان کیلئے قرضے کی اگلی قسط آج جاری کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (این این آئی)پاکستان نے لاس اینجلس، بوسٹن اور نیویارک میں روڈ شوز کے بعد کامیابی سے پچاس کروڑ ڈالر مالیت کا نیا بانڈ جاری کیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے انتظامی بورڈ کے پیرکو ہونے والے اجلاس میں قرضوں کی سہولت کے توسیع پروگرام کے تحت پاکستان کے آٹھویں اقتصادی جائزے پر غور کیا جائے گا جس میں توقع ہے کہ پچاس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حکام کے درمیان قرضے کی اس قسط کے اجراء کیلئے گزشتہ مہینے مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے تھے۔ فریقین کے درمیان اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں آئی یم ایف کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتری اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس ہفتے پاکستان نے لاس اینجلس، بوسٹن اور نیویارک میں روڈ شوز کے بعد کامیابی سے پچاس کروڑ ڈالر مالیت کا نیا بانڈ جاری کیا۔عالمی منڈی میں غیر مستحکم صورتحال کے باوجود اس بانڈ کی خریداری میں سرمایہ کاروں سے گہری دلچسپی دیکھنے میں آئی تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پچاس کروڑ ڈالر کی مالیت سے زائد بانڈ جاری نہیں کرے گی۔

مزید :

کامرس -