حکومت بحرانوں کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے عمل پیرا ہے، صوبائی وزیر معدنیات

حکومت بحرانوں کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے عمل پیرا ہے، صوبائی وزیر معدنیات

  



فتح جنگ(اے پی پی) صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے بحرانوں کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے عمل پیرا ہے، چین کے تعاون سے توانائی منصوبے مکمل ہونے پر لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا حاصل ہو گا، ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اروڑیا فارم ہاؤس پر عید ملن پارٹی کے دوران فتح جنگ ،حسن ابدال اور پنڈی گھیب سے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بناء پر بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، خدمت کی سیاست مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے، میٹرو بس سرس سمیت ہر منصوبے سے عام آدمی براہ راست مستفید ہو رہا ہے۔ پاک چائنہ راہداری سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیزسے دہشت گردوں کا نام و نشان مٹانے کیلئے کوشاں ہیں جس پر پوری قوم جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

مزید : کامرس


loading...