چین کا جی ڈی پی کے اعدادوشمار اکٹھے کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اعلان

چین کا جی ڈی پی کے اعدادوشمار اکٹھے کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(اے پی پی) چین نے جی ڈی پی کے اعدادوشمار اکٹھے کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کے قومی محکمہ برائے شماریات کے مطابق سہ ماہی بنیادوں پر جی ڈی پی کے اتار چڑھاؤ کے مطالعہ کو عالمی معیارات سے مطابق دینے اور اعدادوشمار کی غلطیوں کو کم سے کم کرنے کیلئے پرانے سرکاری طریقے کار کو تبدیل کرتے ہوئے نیا طریقہ کار رائج کیا جائے گا۔ اس وقت ترقی یافتہ ممالک میں ہر سہ ماہی میں اقتصادی سرگرمیوں کو سامنے رکھ کر جی ڈی پی کی کلکولیشن کا ڈیٹا مرتب کیا جاتا ہے لیکن چین میں جی ڈی پی کو معاشی معیارات اور سالانہ گروتھ ریٹ کے اعدادوشمار کے ذریعہ مرتب کیا جاتا ہے۔
سہ ماہی اقتصادی سرگرمیوں کی رپورٹ الگ رکھی جاتی ہے۔

مزید :

کامرس -