وزیراعظم برآمد شعبوں کیلئے رعایتی پیکیج کا اعلان آئندہ ماہ کرینگے

وزیراعظم برآمد شعبوں کیلئے رعایتی پیکیج کا اعلان آئندہ ماہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم آئندہ ماہ برآمدی شعبوں کیلئے رعایتی پیکیج کا اعلان کرینگے۔وزارت تجارت کے مطابق ویلیو ایڈیشن سیکٹر کیلئے مصنوعات کی تشہیر، مارکیٹ تک رسائی اور کاروباری لاگت میں کمی پیکیج کا حصہ ہیں۔وزیر تجارت خرم دستگیر کے مطابق وزیراعظم اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اہم برآمدی شعبوں کیلئے سٹرٹیجک ٹریڈ فریم ورک پالیسی کا اعلان کرینگے۔ ویلیوایڈیشن سیکٹرکیلئے مصنوعات کی ڈویلپمنٹ وتشہیر اورکاروباری لاگت میں کمی کے پیکیج شامل ہونگے، برآمدکنندگان کو عرصہ دراز سے رکے 200ارب روپے کے ریفنڈ بھی جاری کئے جائینگے ۔برآمدکنندگان اور مینوفیکچررز کو نئی مارکیٹوں تک رسائی اور دیگر ممالک سے مسابقت میں آسانی ہوگی۔

مزید :

کامرس -