برطانیہ میں ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی کو نمائش کیلئے پیش کردیا گیا

برطانیہ میں ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی کو نمائش کیلئے ...

  



لندن (این این آئی)برطانیہ میں ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی کو نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔ برطانوی ٹیم کی تیار کردہ بلڈ ہاؤنڈ نامی یہ کار 1610 کلومیٹر یا ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار تک چل سکے گی۔ اس کار میں جنگی طیارے یورو فائٹر ٹائیفون کا انجن لگا ہوگا جو زمین پر رفتار کا ریکارڈ توڑ دے گا، بلڈ ہاؤنڈ کو 2015اور 2016 میں جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن کے ہاکیسکن پان ٹریک پر چلایا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...