پاکستان ایران کو چاول کی برآمد اکتوبر سے شروع کریگا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان چھ سال بعد ایران کو چاول کی برآمد اکتوبر سے شروع کریگا ۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان سے چھ سال بعد چاول کی برامد کا باقاعدہ آغاز آئندہ ماہ ہوگا، تاہم توانائی کے بحران، کرنسی کی منتقلی کے سلسلے میں واضح حکمت عملی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث پاکستان خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھاسکے گا، انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی سے میں سخت مسابقت اور اخراجات میں اضافے کے پیش نظر حکومت برآمدکنندگان کو کرائے کی مد میں بیس کروڑ ڈالر سبسڈی فراہم کرے۔
ایران چاول کی بہت بڑی منڈی ہے، جو عالمی پیداوار کا گیارہ فیصد چاول درآمد کرتا ہے۔