امریکی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کرسکیں گی ٗ حسن روحانی

امریکی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کرسکیں گی ٗ حسن روحانی

  



تہران (این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیاں ان کے ملک میں سرمایہ کاری کرسکیں گی۔ غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں ایران کے صدر نے بتایا کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد امریکی کمپنیاں یہاں میں سرمایہ کاری کرسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر عالمی طاقتوں کی جانب سے پابندیاں ہٹائی جائیں جس سے غیرملکی کمپنیوں کیلئے سازگار سیاسی اورمعاشی حالات پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں امریکی سرمایہ کاروں کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ معاشی تعاون ایران امریکا تعلقات کے فروغ کیلئے بھی مفید ثابت ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...