خوا تین لائیوسٹاک پر توجہ دیں تو قربانی کے جانورمزیدسستے ہوسکتے ہیں

خوا تین لائیوسٹاک پر توجہ دیں تو قربانی کے جانورمزیدسستے ہوسکتے ہیں

  



لاہور(اے این این)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ خوا تین لائیوسٹاک پر توجہ دیں تو عید قربان پر جانورمزیدسستے ہوسکتے ہیں اور انہیں بہت منافع مل سکتا ہے ،عید قربان پر ان گنت جانوروں کی قربانی ہوتی ہے یہ موقع معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے دیہی خواتین اس موقع سے فائدہ اٹھائیں،خواتین اگلی عید قر بان کے لئے ابھی سے مویشی پالنے کی حکمت عملی مرتب کریں، خواتین کی انتھک محنت کے باوجود پھلوں اورسبزیوں کی کسان کوصیح قیمت نہیں ملتی ۔یہ خواتین جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے زیادہ منافع کما سکتی ہیں ۔ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہپھلوں اور سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی سے تیار ی اور پیکنگ کے لئے منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے لئے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں اس منصوبہ کا نام پنجاب فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ڈویلپمنٹ ہے ۔ اانہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک اور زراعت کی ترقی کے لئے خواتین زرعی سائنسدان کی بڑی تعداد میں ضرورت ہے ۔زراعت میں خواتین کا کردار نمایاں ہے اگر ان کی صیح سمت میں رہنمائی کی جائے تو شعبہ زراعت میں انقلا ب پیدا ہوجائے ۔انہوں نے کہاکہ خواتین زراعت کے ساتھ لائیو سٹاک پرخصوصی توجہ دیں ۔

لائیو سٹاک کسانوں کو اثاثہ ہے خواتین اس اثاثہ کومحفوظ بنائیں ۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک کے زرعی شعبے کو جدید اور ترقی یافتہ بنانے اور بالخصوص کاشتکار برادری کو خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے 341 ارب روپے مالیت کے تاریخی زرعی پیکیج کا اعلان کردیا۔زرعی پیکیج کسانوں کیلئے براہ راست مالی تعاون ‘ پیداواری لاگت میں کمی ‘زرعی قرضوں کی فراہمی اوران کے حصول کوآسان بنانے پر مشتمل ہے ‘ چاول اور کپاس کے چھوٹے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے فی ایکڑ کیش سپورٹ دی جائے گی ‘ کھاد کی قیمتیں کم کرنے کیلئے 20 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا جائے گا جس سے کھادوں کی قیمت میں فی بوری کم از کم 500 روپے کی کمی ہوگی‘ چھوٹے کاشتکاروں کے فصلوں کیلئے اٹھائے گئے قرضوں کی انشورنس کا پریمیئم حکومت ادا کرے گی‘ کسانوں کو سولر ٹیوب ویل کے لئے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔

مزید : کامرس