ملتان‘ کھالوں کی قیمت میں کمی،سبزیوں ،دہی ،دودھ کی قیمت میں اضافہ

ملتان‘ کھالوں کی قیمت میں کمی،سبزیوں ،دہی ،دودھ کی قیمت میں اضافہ

  



ملتان (اے پی پی)عیدقربان کے موقع پرجانوروں کی کھالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،جبکہ دودھ،دہی لہسن ،ٹماٹراورسبزیوں کی قیمتوں میں میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔گزشتہ سال بکرے کی چارسے پانچ سوروپے میں فروخت ہونے والی کھال اب سو سے ڈیڑھ سوروپے جبکہ بڑے جانوروکی گزشتہ سال پانچ ہزارروپے میں فروخت ہونے والی کھال اب ایک ہزارروپے سے پندرہ سوروپے میں فروخت ہوئی ۔ٹینریزکے کاروبارسے منسلک افرادکے مطابق کھالوں کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈیمانڈ میں شدیدکمی ہے ۔ا ن کے مطابق اس سال عیدقربان پراندازاََ80لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی متوقع ہے۔عیدقربان کے موقع پرمنڈیوں کے بند ہونے کی وجہ سے سبزیوں اورفروٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،تاہم سب سے زیادہ اضافہ لہسن ،سبزمرچ ،ادرک،پیازاورٹماٹرکی قیمتوں میں ہوا۔پیاز35رپے سے بڑھ کر60روپے ،ادرک 140روپے سے بڑھ کر200روپے جبکہ ٹماٹر40روپے سے بڑھ کر80سے90روپے فی کلو فروخت ہوا ۔دودھ دکانوں پر90روپے جبکہ دہی 100روپے کلوفروخت ہوا۔دکانداروں کے مطابق عید کی وجہ سے دودھ کی سپلائی نہیں ہوسکی اورگوالوں نے مہنگے داموں دودھ دیاہے۔

مزید : کامرس


loading...