آلو کی کاشت کا بہترین وقت یکم تا 20 اکتوبر ہے :محکمہ زراعت پنجاب
راولپنڈی (این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق آلو کی کاشت کا بہترین وقت یکم تا 20 اکتوبر ہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ آلو کی بہتر پیداوار کیلئے زمین کی تیاری فوری طور پر شروع کردیں۔ آلو کی تازہ پیداوار کا بطور بیج استعمال کرنا موزوں نہیں کیونکہ کاشت سے پہلے خوابیدگی کو توڑنا ضروری ہوتا ہے۔ آلو 10 تا 12 ہفتے پڑا رہنے سے خوابیدگی خود بخود ختم ہوجاتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ بیماری سے پاک تصدیق شدہ بیج کا استعمال کریں۔ موسم خزاں کی فصل کے لئے شرح بیج 1200 تا 1500 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ گوبر کی گلی سڑی کھاد 12 تا 15 ٹن فی ایکڑ ڈال کر ہل چلا کر زمین کو اچھی طرح تیار کیا جائے۔ کیمیائی کھادوں میں ڈی اے پی 2188 بوری، یوریا 1189 بوری، پوٹاشیم سلفیٹ 2 بوری اور زنک سلفیٹ (21 فیصد) 10 کلو گرام یا نائٹروفاس 5 بوری فی ایکڑ زمین کی تیاری کے وقت ڈالیں۔
آلو کی کاشت کے لئے بہترین اقسام ڈیزائری، کارڈنیل، ڈایامنٹ، فیصل آباد سفید، فیصل آباد سرخ اور ایس ایچ 5 کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔