عالمی سطح پر لیدر کی طلب میں کمی ، پاکستانی مارکیٹ میں کھالوں کی قیمتیں گرگئیں

عالمی سطح پر لیدر کی طلب میں کمی ، پاکستانی مارکیٹ میں کھالوں کی قیمتیں ...

  



 کراچی (این این آئی) عالمی سطح پر لیدر مصنوعات کی طلب کم ہونے کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں بھی کھالوں کی قیمتیں گر گئی ہیں جس کے باعث عید قرباں پر فلاحی اداروں کو کھالوں کی فروخت سے ملنے والی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ عیدالاضحی پر قربانی کی کھالیں فلاحی اداروں کی آمدنی کا ذریعہ بنتی ہیں لیکن رواں سیزن میں کھالوں کے نرخ 50 سے 60 فی صد تک گر جانے سے اس مد میں ہونے والی مالی معاونت متاثر ہوئی ہے۔گائے اور بیل کی کھال 1500 سے1800 روپے، بکرے اور دنبے کی کھال ڈیڑھ سو سے 300 روپے اور اونٹ کی کھال 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر 12 ارب روپے مالیت کی کھالیں خریدی گئی تھی تاہم اس سال ان کی مالیت 7 ارب روپے تک محدود رہ سکتی ہے۔

مزید : کامرس