لاک ہیڈ مارٹن کا 500 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لاک ہیڈ مارٹن کا 500 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں دفاعی سازو سامان بنانے والی کمپنی’’لاک ہیڈ مارٹن‘‘ نے اپنے500 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ کمپنی کے انفارمیشن سسٹم اور گورنمنٹ سروسز ڈویژن سے تعلق رکھنے والے500 ملازمین کو مرحلہ وار نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا۔
کمپنی نے بتایا کہ ان ملازمین کو فارغ کرنے کے لئے رضاکارانہ اورغیر رضا کارانہ دونوں طریقے استعمال ہونگے۔ لاک ہیڈ مارٹن نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ وہ سکروسکی ایئرکرافٹ کو خرید رہا ہے جو یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کی ملکیت ہے جبکہ مذکورہ کمپنی نے سکروسکی ایئرکرافٹ کے تحت12 ارب ڈالر کے عوض لاک ہیڈ مارٹن کو مشترکہ پیداوار کی پیشکش دی ہے۔

مزید :

کامرس -