کراچی ،شہریوں نے جانوروں کی قربانی پر 30 ارب روپے خرچ کئے

کراچی ،شہریوں نے جانوروں کی قربانی پر 30 ارب روپے خرچ کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) کراچی کے شہریوں کی جانب سے اس سال جانوروں کی قربانی پر 30ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ کراچی میں کامیاب آپریشن کے ثمرات اس سال قربانی کے حوالے سے بھی دیکھے گئے ہیں۔گزشتہ سال کراچی کی مویشی منڈی میں قیمتیں گر گئی تھیں مگر اس سال قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظرائیں اور عید کے تیسرے روز بھی قربانی کیلئے سستا جانور دستیاب نہیں ہوا۔امسال سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں 3 لاکھ 40 ہزار گائے فروخت ہوئیں جبکہ ایک لاکھ 40ہزار بکرے اور ساڑھے تین ہزار اونٹ فروخت ہوئے۔

مزید :

کامرس -